Skip to main content

گفتگو میں مشکلات

گفتگو میں مشکلات اکثر فالج کی وجہ سے ہوتی ہیں اور ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  • افیزیا – دماغی نقصان کی ایک شکل جو الفاظ کو سمجھنے یا بنانے کی آپ کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
  • ڈائی سرتھریا – ایک جسمانی مسئلہ جس میں آپ جو پٹھے بولنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہ کمزور ہوتے ہیں یا ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہوتے۔
  • ادراکی مشکلات – آپ کے سوچنے کے انداز میں تبدیلیاں بات چیت کرنا مزید مشکل بنا سکتی ہیں۔

آپ کو تھکاوٹ یا دماغی دھندلاہٹ کے نتیجے میں گفتگو کی کی دشواریوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جو لانگ کوویڈ کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ سانس اکھڑنا بھی واضح طور پر بولنے میں دشواری کا باعث بن سکتی ہے اور بینائی کے مسائل پڑھنے یا لکھنے میں دشواری کا باعث بن سکتے ہیں

افیزیا کیا ہے؟

افیزیا فالج کا ایک عام مضر اثر ہے، جو فالج کا شکار ہونے والے تین میں سے ایک شخص کو متاثر کرتا ہے۔

افیزیا کا مطلب ہے کہ آپ کے دماغ کا وہ حصہ جو زبان کو کنٹرول کرتا ہے خراب ہو گیا ہے۔ دماغ کے درج ذیل دو اہم حصے ہیں، جو متاثر ہو سکتے ہیں:

  • بروکا حصہ – دماغ کا یہ حصہ اس فعل کو کنٹرول کرتا ہے کہ آپ کس طرح زبان اور بات چیت کو تیار کرتے ہیں۔ اگر یہ خراب ہو جاتا ہے، تو بولنا یا لکھنا زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔
  • ورنک حصہ – دماغ کا یہ حصہ اس فعل کو کنٹرول کرتا ہے کہ آپ زبان کو کیسے سمجھتے ہیں۔ اگر یہ خراب ہو جاتا ہے، تو بولی جانے والی یا لکھی ہوئی زبان کو سمجھنا زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔

دماغ کے ان دونوں حصوں میں سے کوئی ایک فالج یا سر کی چوٹ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

افیزیا کے شکار لوگوں کو درج ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:

  • صحیح الفاظ کے بارے میں سوچنا مشکل ہو جاتا ہے
  • غلط لفظ استعمال کریں یا الفاظ کو غلط ترتیب میں رکھنا
  • لوگ کیا کہہ رہے ہیں اسے سمجھنے کے لیے جدوجہد کرنا
  • گالیاں دینا یا بڑبڑانا
  • الفاظ کے ہجے غلط کرنا یا ملتے جلتے الفاظ کو ملا دینا

انتہائی صورتوں میں، افیزیا والے لوگ بالکل بھی بولنے سے قاصر ہو سکتے ہیں۔

کچھ لوگ جو ایک سے زیادہ زبانیں بولتے ہوں، تو ہو سکتا ہے کہ افیزیا کی وجہ سے ان کی کوئی ایک زبان دوسری زبان سے شاید زیادہ متاثر ہو جائے۔

افیزیا سے نمٹنا

تعاون سے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کا افیزیا بہتر نہیں ہوتا، تو آپ بات چیت کے دوسرے طریقے بھی سیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کو الفاظ تلاش کرنے میں دشواری ہو رہی ہو، تو بات چیت کی معاون کتاب یا مواصلاتی ایپ جیسی معاون چیزیں مفید ہو سکتی ہے۔ یہ تصاویر یا ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو وہ لفظ تلاش کرنے کا اشارہ دیتے ہیں جس کی آپ تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ CHSS ایک بات چیت کی معاون کتاب پیش کرتا ہے، جسے آپ یہاں آرڈر کر سکتے ہیں۔

درج ذیل اقدامات کرنے سے آپ کے لیے بالمشافہ گفتگو آسان ہو سکتی ہے:

  • پس منظر کے شور سے بچیں۔ ٹی وی، ریڈیو وغیرہ بند کر دیں۔
  • اس شخص کے سامنے بیٹھیں جس سے آپ بات کر رہے ہیں اور یقینی بنائیں کہ آپ اس کا چہرہ دیکھ سکتے ہوں۔
  • اشاروں اور چہرے کے تاثرات پر غور کریں۔
  • لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر بولنے کا کہیں
  • اگر آپ کو کسی چیز کو دوبارہ سننے یا اس کا ایک خلاصہ دوہرانے کی ضرورت ہو، تو لوگوں سے اس کا کہیں
  • الفاظ یا الفاظ کے پہلے حروف کو لکھیں، اگر آپ کو انہیں کہنے میں دشواری ہو رہی ہو۔
  • اگر آپ کو چیزوں کے نام یاد نہ آ رہے ہوں، تو ان کی وضاحت بتائیں۔

اگر کسی کے ساتھ آپ کی بات چیت کا ارادہ ہو، مثلاً ڈاکٹر سے ملاقات یا انٹرویو، تو یہ لکھنے میں آپ کو مدد مل سکتی ہے کہ آپ کو کیا کہنا ہے۔

اگر آپ کو بولنے میں دقت ہوتی ہے، تو لکھنا آسان ہو سکتا ہے۔ اگر آپ لکھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں، لیکن صاف بول سکتے ہیں، تو ایسی ایپس بھی دستیاب ہیں جو آپ کے الفاظ کو لکھ دیں گی۔

پڑھتے یا لکھتے وقت، متن کے قریب موجود کوئی تصاویر تلاش کریں جو آپ کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہوں۔

افیزیا کے شکار کسی شخص کی مدد کرنا

اگر آپ کے کسی دوست یا عزیز کو افیزیا ہے، تو آپ ان کے ساتھ بات چیت کرتے وقت درج اقدامات سے آسانی پیدا کر سکتے ہیں:

  • پس منظر کے شور کو کم کرنا۔ کسی بھی ٹی وی، ریڈیو، یا موسیقی کو بند کر دیں۔
  • صبر کرنا اور شخص کی بات ختم ہونے کا انتظار کرنا۔
  • اس کی بات میں مداخلت نہ کریں یا یہ فرض نہ کر لیں آپ جانتے ہیں کہ وہ شخص کیا کہنا چاہتا ہے۔
  • اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ کا چہرہ اس کے سامنے ہو اور آپ اس شخص کو دیکھ رہے ہوں جس سے آپ بات کر رہے ہیں۔
  • ٹھہر ٹھہر کر اور واضح طور پر بولنا اور اگر کہا جائے تو اپنی بات کو دہرانے کے لیے تیار رکھیں۔
  • سیاق و سباق دینے میں مدد کے لیے چہرے کے تاثرات اور اشاروں کا استعمال کریں۔
  • اگر آپ کو لگتا ہو کہ انہیں آپ کی بات سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے، تو اس کی وضاحت کے لیے تصویریں بنائیں۔

ہمیشہ یاد رکھیں کہ بات چیت کرنے میں دشواری کا مطلب سوچنے میں دشواری نہیں ہے۔

ڈیسرتھریا کیا ہے؟

ڈیسرتھریا ایک جسمانی مسئلہ ہے جہاں منہ، گلے یا چہرے کے پٹھے ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہوتے۔ یہ اکثر فالج کا نتیجہ ہوتا ہے، لیکن یہ دیگر مسائل کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے مثلاً: اعصابی کمزوری، دماغی چوٹیں یا پٹھوں کو پہنچنے والا کوئی نقصان بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے۔

ڈیسرتھریا کے شکار لوگ گالیاں دے سکتے ہیں، بڑبڑا سکتے ہیں یا دوسری صورت میں واضح طور پر بولنے کے لیے جدوجہد کر سکتے ہیں۔ یہ زبان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے (جیسا کہ افیزیا میں ہوتا ہے)، بلکہ بولنے کے عمل کا مسئلہ ہے۔

اگر آپ ڈیسرتھریا کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں، تو یہ سپیچ اینڈ لینگویج تھراپسٹ کے ساتھ بول چال کی مشقوں کی نشستیں حاصل کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بولتے وقت آپ کو اپنی بات کو دوہرانا پڑ سکتا ہے۔

اپنے نقطہ نظر کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے اشاروں، تحریر یا چھوٹی موٹی ڈرائنگ کا استعمال کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

تحریری طور پر بات چیت کرنا بھی آسان ہو سکتا ہے۔ لوگوں سے یہ پوچھنے پر غور کریں کہ آیا وہ مثال کے طور پر ٹیلی فون کرنے کے بجائے ای میل کر سکتے ہیں یا وہ چاہیں گے کہ آپ کوئی نوٹ لکھیں۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo