Skip to main content

COPD (Urdu)

COPD کیا ہے؟

کرونک اوبسٹرکٹِو پلمونری ڈِزاِیز یا COPD صحت کے ان مسائل کے ایک گروپ کو دیا جانے والا وسیع نام ہے، جو آپ کے سانس لینے کے راستے کو طویل مدتی نقصان پہنچاتا ہے۔ COPD میں مختلف وجوہات کی بنا پر ہوا کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں، جس سے آپ جو ہوا سانس کے ذریعے اندر لے کر جاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کے اندر یا باہر آزادانہ طور پر نہیں چل سکتی۔

کرونک (Chronic) = لمبے عرصے سے

اوبسٹریکٹِو (Obstructive) = ہوا کی نالیوں کے تنگ ہونے کو بیان کرتا ہے

پلمونری (Pulmonary) = پھیپھڑوں کے متعلق

ڈِزیز (Disease) یعنی بیماری

COPD کی علامات کیا ہیں؟

COPD وقت کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں مشکل پیدا کرتا رہتا ہے۔ بہت سے لوگوں میں ان کی عمر کی 40 کی دہائی کے آخر تک نمایاں علامات موجود نہیں ہوتیں۔

COPD کی عام علامات درج ذیل ہیں:

  • سانس کی تکلیف میں اضافہ
  • خرخراہٹ
  • بلغم (ریشہ) کی باقاعدہ پیداوار
  • کھانسی

آپ میں دیگر علامات بھی موجود ہو سکتی ہیں، جیسے بار بار چھاتی میں انفیکشن ہو جانا، وزن میں کمی اور تھکاوٹ یا تھکن کا احساس۔

COPD کی وجہ کیا ہے؟

COPD کی بنیادی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ برطانیہ میں، COPD والے 10 میں سے 8 لوگ یا تو موجودہ طور پر سگریٹ نوش ہیں یا وہ پہلے تمباکو نوشی کر چکے ہیں۔

لیکن سگریٹ نوشی COPD کی واحد وجہ نہیں ہے۔ یہ درج ذیل وجوہات کی بناء پر بھی ہو سکتی ہے:

  • ہوا کا ناقص معیار
  • کام پر دھول وغیرہ موجود ہونا
  • کیمیکل یا بخارات
  • جینیاتی عوامل

COPD کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟

COPD کی تشخیص کئی طریقوں سے ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ بگڑتی ہوئی علامات کے ساتھ “آگے بڑھتی” رہتی ہے۔ آپ کا ڈاکٹر ممکنہ طور پر آپ سے آپ کے خاندانی پس منظر، آپ کی عمومی صحت کی صورت حال اور آیا آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، کے بارے میں سوالات کا ایک سلسلہ پوچھے گا۔ اس کے بعد وہ آپ کے چھاتی کی آواز کو سن کر اور آپ کے جسم کے دیگر حصوں (جیسے انگلیوں اور ٹخنوں) کو دیکھ کر آپ کا معائنہ کریں گے تاکہ کسی بھی دوسری ممکنہ بیماری کے امکانات کو بھی زیر غور لایا جائے جو آپ کی علامات کا سبب بن سکتے ہیں۔

وہ آپ کی سانس کی تکلیف کی شدت کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ COPD آپ کی روزمرہ کی زندگی کو کتنا متاثر کر رہی ہے۔ COPD کی تشخیص ہونے کے بعد، شدت کو ہلکی، معتدل، شدید یا بہت شدید کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

آپ کے BMI کا حساب بھی لگایا جا سکتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جائے کہ آیا آپ کا کم یا زیادہ وزن تو ممکنہ طور پر آپ کی علامات کو خراب تو نہیں کر رہا۔

اس کے بعد آپ کو یہ سمجھنے کے لیے درج ذیل ٹیسٹوں میں سے کوئی ایک کروانے کا کہا جا سکتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جائے کہ کون سا علاج آپ اور آپ کی صورت حال کے لیے سب سے زیادہ مؤثر ہو گا:

  • سانس کے اضافی ٹیسٹ یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا آپ کو دمہ ہے یا COPD
  • سانس کی فعالیت کے ٹیسٹ یہ دیکھنے کے لیے کہ کس طرح جسمانی سرگرمی آپ کی سانس کو متاثر کرتی ہے۔
  • الفا-1 اینٹی ٹریپسن کے لیے خون کا ٹیسٹ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا آپ میں الفا-1 اینٹی ٹریپسن کی کمی تو نہیں ہے (ایک موروثی حالت جو COPD کا سبب بن سکتی ہے)
  • آپ کے پھیپھڑوں کی ساخت کی تفصیلی تصویر حاصل کرنے کے لیے آپ کے چھاتی کا کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی (CT) اسکین بھی کروایا جا سکتا ہے
  • ایک الیکٹرو کارڈیوگرام (ECG) یا ایکو کارڈیوگرام (ایکو) یا دونوں، یہ چیک کرنے کے لیے کہ آیا COPD نے آپ کے دل کو متاثر کیا ہے یا نہیں
  • پلس آکسیمیٹری آپ کے خون میں کتنی آکسیجن موجود ہے، کی پیمائش کرنے کے لیے
  • اگر انفیکشن کا شبہ ہو تو تھوک کا ٹیسٹ

COPD کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، تو علاج کا پہلا قدم سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ہوتا ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے سے آپ کے پھیپھڑوں کو مزید نقصان پہنچنا بند ہو جاتا ہے۔ اگر آپ COPD کے ابتدائی مراحل میں ہیں، تو یہ واحد علاج ہوسکتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہو سکتی ہے۔

COPD کا کوئی شافی علاج موجود نہیں ہے، لیکن طبی علاج آپ کی علامات کو بہتر بنا سکتا ہے، انہیں مزید خراب ہونے سے بچا سکتا ہے اور مستقبل میں علامات کو مزید بڑھنے سے روک سکتا ہے۔

COPD کے علاج کے کئی اختیارات دستیاب ہیں۔ آپ کو جو علاج دیا جاتا ہے اس کا انحصار آپ کی علامات اور آپ کے COPD کی شدت پر ہو گا۔ آپ کے لیے صحیح علاج تلاش کے عمل میں کچھ چیزوں کو آزما کر کوئی بہتر چیز تلاش کرنے ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے علاج کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور آپ کو اس وقت تک کئی علاج آزمانے پڑ سکتے ہیں، جب تک کہ آپ کے لیے کوئی بہترین علاج نہ مل جائے۔

COPD کی ادویات اکثر انہیلر یا نیبولائزر کے ذریعے سانس کے اندر لے جائی جاتی ہیں، جس سے دوا براہ راست پھیپھڑوں میں جا سکتی ہے اور کم از کم ضمنی اثرات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اثر دکھا سکتی ہے۔ دیگر ادویات میں بلغم کو کم توڑنے والی والی ادویات شامل ہیں، جو بلغم کو کم گاڑھا بنا دیتی ہیں اور مرض کے اچانک بھڑک اٹھنے سے بچاؤ کے لیے اسٹیرائیڈ گولیاں تجویز کی جاتی ہیں اور – اگر آپ کا مرض انفیکشن کے نتیجے میں بھڑک اٹھا ہو، تو آپ کو اینٹی بائیوٹکس ادویات کا ایک کورس تجویز کیا جاتا ہے۔

پلمونری بحالی یہ جسمانی سرگرمی اور آگاہی کا ایک منظم شدہ پروگرام ہے جو خاص طور پر چھاتی کے طویل مدتی مسائل جیسے COPD والے لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پلمونری بحالی کا طریقہ COPD والے لوگوں کے لئے سب سے مؤثر علاجوں میں سے ایک ہے۔ یہ آپ کے معیار زندگی اور ورزش کرنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ سانس کی تکلیف جیسی علامات کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

COPD کو بہتر بنانے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلیاں لانا

COPD کی تشخیص زندگی بدلنے والی اور تکلیف دہ ہو سکتی ہے، لیکن ایسے طریقے بھی موجود ہیں، جن سے آپ تشخیص کے بعد آپ کو کافی معاونت مل سکتی ہے۔

اگر آپ سگریٹ نوش ہیں، تو پہلا کام یہ کریں کہ اسے چھوڑ دیں۔ تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد حاصل کرنے کے بہت سے طریقے موجود ہیں جو آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ یقینی بنائیں کہ آپ کافی مقدار میں سیال پیتے ہیں، جس قدر ہو سکے فعال رہیں اور صحت مند غذا کھائیں۔ اگر آپ کا مرض بار بار بھڑک اٹھتا ہو، تو آپ کی نگہداشت کی ٹیم آپ کو سیلف مینیجمنٹ پلان بنانے میں مدد فراہم کرے گی جو مرض کے اچانک بھڑک اٹھنے کے واقعات کو کم کرے گا اور آپ کو آرام دہ اور فعال زندگی گزارنے میں مدد دے گا۔

گھر میں اپنی بیماری سے کیسے نمٹا جائے، کیسے ٹھیک رہیں اور چھاتی کے مزید مسائل پیدا ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارے چھاتی کے مسائل کے ساتھ رہنا سیکشن پر جائیں۔

ہم مدد کے لیے حاضر ہیں

اپنی حالت کو سنبھالنے کے بارے میں فکر مند ہیں یا کسی پیارے کی خیریت کے بارے میں فکر مند ہیں؟

ہماری ایڈوائس لائن نرسیں COPD کے بارے میں آپ کے کسی بھی سوال یا خدشات کا جواب دینے کے لیے موجود ہیں۔ مفت، رازدارانہ مشورے اور مدد کے لیے 0808 801 0899 پر کال کریں۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo