Skip to main content

ایڈیوپیتھک پلمونری فبروسس (پھیپھڑوں کے گاڑھے داغ، جن کی وجہ معلوم نہ ہو)

ایڈیوپیتھک پلمونری فبروسس (IPF) کیا ہے؟

ایڈیوپیتھک پلمونری فبروسس، جسے اکثر مختصراً IPF کہا جاتا ہے، میں پھیپھڑوں میں ایسے گاڑھے داغ پائے جاتے ہیں، جن کی کوئی معلوم یا شناخت شدہ وجہ نہیں ہوتی۔

ایڈیوپیتھک (Idiopathic) = نامعلوم وجہ سے

پلمونری (Pulmonary) = پھیپھڑوں سے متعلق

فیبروسس (Fibrosis) = بافتوں کا گاڑھا ہونا یا داغ بننا

یہ داغ آپ کے پھیپھڑوں کے لیے پھیلنے اور آکسیجن کو آپ کی خون کی نالیوں میں منتقل کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو باہر دھکیلنے میں زیادہ مشکل پیدا کر دیتے ہیں۔ اس سے سانس پھولنے اور تھکاوٹ جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بعض محرکات بھی اس نقصان اور سوزش کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔ ان میں سگریٹ نوشی، کچھ وائرل انفیکشنز، سینے میں جلن اور IPF کی خاندانی ہسٹری شامل ہیں۔

ایڈیوپیتھک پلمونری فبروسس کی علامات کیا ہیں؟

علامات عام طور پر کئی سالوں میں آہستہ آہستہ نشوونما پاتی ہیں۔ اہم علامات یہ ہیں:

  • سانس پھولنا
  • خشک، گدگدی کھانسی
  • تھکاوٹ
  • وزن میں کمی
  • آپ کے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے کناروں کا بڑھ جانا؛ اسے ‘کلبنگ’ کہتے ہیں

IPF کی علامات وقت کے ساتھ ساتھ اکثر بدتر ہو جائیں گی۔ جس شرح سے علامات خراب ہوتی ہیں، وہ ایک شخص سے دوسرے شخص میں مختلف ہوتی ہے۔

کچھ لوگ طویل عرصے تک IPF کے مسئلے کا سامنا کرتے رہیں گے، جب تک کہ ان کی علامات مستحکم ہو جاتی ہوں اور ان کی اس حالت میں تھوڑی بہت کمی آ جاتی ہو۔ جب کہ کچھ لوگوں کے لیے علامات میں تیزی سے کمی اور خرابی ہو سکتی ہے۔

IPF کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟

اگر آپ کے جی پی کو شبہ ہو کہ آپ کو IPF ہو سکتا ہے، تو آپ کو تشخیص کے لیے عام طور پر ہسپتال میں آپ کو چھاتی (تنفس) کے ماہر کے پاس بھیجا جائے گا۔ آپ سے درج ذیل کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے:

  • آپ کی علامات – خاص طور پر، کھانسی اور سانس کی تکلیف
  • ماضی اور حال کی نوکریاں
  • آپ کا کوئی بھی مشغلہ یا پالتو جانور
  • آیا آپ اس وقت تمباکو نوشی کرتے ہیں یا کیا کرتے تھے
  • آیا آپ کے خاندان میں چھاتی کی بیماری کی ہسٹری موجود ہے
  • کوئی بھی تجویز کردہ یا بغیر نسخہ کی ادویات جو آپ لیتے ہیں
  • آپ کی عمومی صحت

اگر ڈاکٹر کو شبہ ہو کہ آپ کو IPF ہے، تو عام طور پر آپ کے کچھ ٹیسٹ اور تحقیقات ہوں گی۔ ان میں چھاتی کے ایکسرے، سٹیتھوسکوپ کے ساتھ آپ کی چھاتی سے آوازیں کو سننا، پھیپھڑوں کے افعال کے ٹیسٹ (جیسے سپائرومیٹری اور گیس ٹرانسفر ٹیسٹ)، سی ٹی اسکین، ایکو کارڈیوگرام یا خون اور پیشاب کے ٹیسٹ شامل ہو سکتے ہیں، تاکہ دیگر بیماریوں کو زیر غور نہ لایا جائے۔

اکثر IPF کی تشخیص آپ کی علامات، ہسٹری اور انہی ٹیسٹوں اور تحقیقات کے نتائج سے کی جا سکتی ہے۔ بعض اوقات، تاہم، تشخیص کی تصدیق کے لیے مزید ٹیسٹوں کی سفارش بھی کی جا سکتی ہے۔

آپ IPF کا علاج اور اس سے کیسے نمٹے ہیں؟

IPF ایک دائمی مسئلہ ہے، جو عام طور پر وقت کے ساتھ بدتر ہوتا رہتا ہے۔ فی الحال IPF کا کوئی شافی علاج دستیاب نہیں ہے۔ تاہم، حالت کو سنبھالنے کے مختلف طریقے ضرور موجود ہیں جو آپ کے IPF کو کنٹرول میں رکھنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

اپنی علامات پر قابو پا کر، آپ اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں اور بیماری کی پیش قدمی کو کم کر سکتے ہیں، جس سے آپ کو طویل عرصے تک بھرپور زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔

آپ کو جو علاج دیا جائے گا اس کا انحصار آپ کی بیماری کی شدت، یہ کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آپ کی اپنی ذاتی ترجیحات پر ہو گا۔ ایک کثیر الضابطہ ٹیم آپ کے علاج کی انچارج ہو گی۔ اس میں سانس کے ڈاکٹر، نرسیں، ریڈیولوجسٹ اور فزیو تھراپسٹ شامل ہوں گے۔ آپ کو اپنی حالت کی نگرانی میں مدد حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ چیک اپ اور ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہو گی۔

آپ کو جو بھی علاج دیا گیا ہو، اس کے علاوہ بھی بہت سی دوسری ایسی چیزیں کی جا سکتی ہیں جو آپ اپنے آپ کو صحت مند، فعال اور ممکنہ حد تک مثبت رکھنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ آپ کے IPF سے نٹمنے کے کچھ طریقوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • آکسیجن تھراپی
  • پھیپھڑوں کی بحالی
  • بیماری کی پیش قدمی کو سست کرنے کے لیے دوا
  • تمباکو نوشی چھوڑنا
  • متحرک رہنا اور صحت مند غذا کھائیں

IPF کی تشخیص کے بعد زندگی

IPF کی تشخیص زندگی کو بدلنے والی ثابت ہوتی ہے لیکن بہت ساری چیزیں ہیں جو آپ اپنے آپ کو سہارا دینے اور اچھی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ متوازن غذا کھائیں، مائعات کا زیادہ استعمال کریں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق متحرک رہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کے آس پاس کے لوگ بھی آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور اگر آپ کو کبھی ضرورت پڑے تو ان سے ضرور کہیں۔

ایسے لوگوں سے ملاقات کرنے سے گریز کریں جن کو نزلہ زکام اور چھاتی میں انفیکشن ہو اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جانتے ہوں کہ اگر آپ کی بیماری اچانک بھڑک اٹھتی ہے، تو آپ کو کیا کرنا ہو گا۔ آپ وقتاً فوقتاً اپنے IPF کے اچانک بھڑک اٹھنے (یا بڑھ جانے) کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے پھیپھڑوں کو ہونے والے مزید نقصان کو کم کرنے کے لیے جلد از جلد علاج کرائیں۔

اگر آپ کو ان میں اضافہ نظر آتا ہے، تو اپنی ماہر ٹیم سے فوری رابطہ کریں:

  • آپ کی سانس کی تکلیف کتنی ہے
  • آپ کتنی بار کھانسی کرتے ہیں
  • آپ کتنا بلغم (تھوک) پیدا کرتے ہیں

زندگی میں بہت کچھ ایسا ہے، جس سے آپ اب بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں – اور ہم بھی آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ایڈوائس لائن کو فری فون 0808 801 0899 پر کال کریں یا NURSE لکھ کر 66777 پر ٹیکسٹ کریں اگر آپ سپورٹ گروپس، IPF سے نمٹنے یا یہاں تک کہ آپ صرف ایک تربیت یافتہ اور آپ کی بات سننے والے کسی شخص کے بارے میں معلومات چاہتے ہیں۔ ہم یہاں آپ کی صحت مند رہنے اور آپ کے مستقبل کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔

گھر میں اپنی بیماری سے کیسے نمٹا جائے، کیسے ٹھیک رہیں اور چھاتی کے مزید مسائل پیدا ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارے چھاتی کے مسائل کے ساتھ رہنا سیکشن پر جائیں۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo