Skip to main content

تھکاوٹ

تھکاوٹ بہت سی مختلف بیماریوں کی ایک علامت ہو سکتی ہے، بشمول ذیل:

تھکاوٹ دیگر مسائل کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، جیسے ذہنی دباؤ، خوف یا نیند کی کمی۔

تھکاوٹ کیا ہے؟

تھکاوٹ کو بعض اوقات ایسی تھکن کے طور پر بھی بیان کیا جاتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی، لیکن یہ اس سے بہت بڑھ کر ہے۔ اس کے علاوہ تھکاوٹ سے درج ذیل مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں:

  • سونے میں دشواری یا ایسی نیند جو آپ کی تھکاوٹ دور کرنے کا سبب نہیں بنتی
  • ورزش کے لیے کم برداشت
  • کم توانائی اور ایسے کاموں کو مکمل کرنے میں مشکل جو پہلے آسان ہوا کرتے تھے
  • چیزوں کو یاد رکھنے میں دشواری
  • سوچنے میں دشواری یا سوچ کو کسی نتیجہ پر پہنچانے میں دشواری
  • چکر آنا یا سر ہلکا ہونا
  • دُکھن اور درد
  • یہ احساس کہ آپ کے اوپر ایک وزن پڑا ہوا ہے یا یہ کہ آپ کے بازو اور ٹانگیں بہت بھاری ہیں
  • اداسی یا جذباتی بے حسی کا احساس

تھکاوٹ صحت کے ہر طرح کے مسائل کی وجہ سے ہو سکتی ہے، لیکن عام بات یہ ہے کہ تھکاوٹ کے شکار لوگوں کی توانائی کم ہوتی ہے اور وہ زیادہ آسانی سے تھک جاتے ہیں۔

تھکاوٹ کا تعلق دماغی صحت سے نہیں ہے، حالانکہ یہ بعض اوقات دماغی صحت کے مسائل کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔ تھکاوٹ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی شخص “سست” ہے یا “کافی کوشش نہیں کر رہا ہے”۔ تھکاوٹ اس مسئلہ کی وجہ سے ہو سکتی ہے کہ آپ کا جسم توانائی کو کیسے پروسس کرتا ہے۔ جب آپ تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں، تو اس سے آپ کے جسم کی کام کرنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تھکاوٹ آپ کے جسم کے تمام حصوں – یعنی پٹھوں، دماغ، اعصاب اور ہاضمے کے عمل کو بھی متاثر کر سکتی ہے – اور اس سے نمٹنا مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم، ایسی چیزیں ہیں، جو آپ اپنی علامات کو کم کرنے اور اپنی توانائی کو منظم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔

تھکاوٹ کے شکار بہت سے لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آتی ہے، خاص طور پر جب تھکاوٹ کسی مخصوص طبی واقعے کی وجہ سے ہوتی ہو، مثلاً فالج یا دل کا دورہ پڑنے کے بعد۔ یہاں تک کہ اگر آپ کی تھکاوٹ خود بخود ٹھیک نہیں ہوتی ہے، تو آپ پھر بھی اپنی علامات سے مؤثر طور پر نمٹ سکتے ہیں اور یہاں تک کہ شدید تھکاوٹ والے لوگ بھی بھرپور اور خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔

تھکاوٹ کیسے کام کرتی ہے؟

تھکاوٹ آپ کی سرگرمی کی سطح کا ردعمل ہوتا ہے۔ اگر آپ بہت فعال ہیں، بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں یا اگر کسی ذہنی دباؤ سے گزر رہے ہیں، تو آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ اس کے نتیجے میں آپ کی علامات مزید خراب ہو جاتی ہیں۔

ہر ایک کے پاس محدود مقدار میں توانائی ہوتی ہے جسے وہ حاصل کر سکتا ہے۔ تھکاوٹ کی صورت میں، یہ سطح کم ہو جاتی ہے۔ اس کو سمجھنے کا ایک طریقہ “اسپون تھیوری” ہے – آپ تصور کر سکتے ہیں کہ آپ کے پاس “چمچوں” کی ایک مقررہ تعداد موجود ہے، جو توانائی کی نمائندگی کرتی ہے اور آپ دن بھر کی ہر سرگرمی کے لیے اس میں سے ایک چمچ لے لیتے ہیں۔ لہٰذا جب آپ کے چمچ ختم ہو جائیں گے، تو آپ مزید سرگرمیاں کرنے سے قاصر ہوں گے۔ تھکاوٹ کے شکار لوگوں کے پاس “چمچ” کم ہوتے ہیں – اور خاص طور پر اگر انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی لاحق ہوں، تو ایسی صورت میں انہیں معلوم ہو سکتا ہے کہ اب کچھ سرگرمیاں ان سے زیادہ “چمچ” لیتی ہیں، جتنی انہیں صحت مند ہوتے ہوئے لینی پڑتی تھیں۔

تھکاوٹ کے شکار لوگ اکثر “بوم اینڈ بسٹ” پیٹرن کا تجربہ کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ ایسے اوقات بھی ہو سکتے ہیں جب آپ میں تھکاوٹ کی علامات نسبتاً ہلکی ہوتی ہیں اور آپ ٹھیک محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ “بوم” کا دورانیہ اکثر لوگوں کو خود سے زیادہ کام کرنے پر اکساتا ہے، ان سرگرمیوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے جو آپ نے تھکاوٹ کے دوران چھوڑ دی ہوں گی۔ نتیجے کے طور پر، علامات بھڑک اٹھتی ہیں اور آپ “بسٹ” کی مدت میں داخل ہو جاتے ہیں، جہاں آپ کو بہت برا لگتا ہے۔ یہ دنوں یا ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

یہ “بوم اینڈ بسٹ” پیٹرن ایک شیطانی چکر بن سکتا ہے، کیونکہ جو لوگ “بسٹ” کے دور میں ہوتے ہیں وہ مایوسی محسوس کر سکتے ہیں اور ان چیزوں سے پیچھے رہ سکتے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے جب وہ اچھا محسوس کرتے ہیں، تو اس دوران انہیں زیادہ کام کرنا زیادہ پرکشش لگتا ہے۔

آپ تھکاوٹ کو “مات” نہیں دے سکتے۔ یہ سوچنا پرکشش ہو سکتا ہے کہ اگر آپ مزید کوشش کریں تو آپ اپنی تھکاوٹ پر قابو پا سکتے ہیں – لیکن تھکاوٹ ایک حقیقی طبی مسئلہ ہے اور اسے نظر انداز کرنے کی کوشش اسے مزید خراب کر دے گی۔

تھکاوٹ کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

تھکاوٹ کا علاج عام طور پر آپ کے روزمرہ کے معمولات اور عادات میں تبدیلی کر کے کیا جاتا ہے۔ تھکاوٹ کا مسئلہ پس پردہ موجود کسی طبی عارضہ کے علاج سے بھی حل کیا جا سکتا ہے – مثال کے طور پر اگر آپ کی تھکاوٹ ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے ہے، تو ہارٹ فیل ہونے کا براہ راست علاج کرانے سے آپ کی تھکاوٹ کی علامات بھی کم ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ کے ڈاکٹر یا ہیلتھ پروفیشنل کو شبہ ہو کہ آپ کی علامات آپ کی نیند کو متاثر کر رہی ہیں یا پھر آپ کی تھکاوٹ ہی آپ کی نیند پوری نہ ہونے کا نتیجہ ہے، تو آپ کو زیادہ آسانی سے سونے میں مدد فراہم کے لیے آپ کو میلاٹونن جیسی ادویات دی جا سکتی ہیں۔ آپ یہ سپلیمنٹس فارمیسی یا کیمسٹ سے بھی خرید سکتے ہیں – تاہم، آپ کو ہمیشہ نئے سپلیمنٹس لینے سے پہلے اپنے ہیلتھ پروفیشنل سے بات کرنی چاہیے اور اگر آپ کو غیر متوقع ضمنی اثرات کا سامنا ہو، تو انہیں لینا فوراً بند کر دینا چاہئیے۔

تھکاوٹ کی علامات کے علاج کا بنیادی طریقہ آرام اوراپنی توانائی کا مؤثر طور پر استعمال کرنا ہے۔ آپ اپنی توانائی کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آپ کو کافی آرام ملے، آپ اپنی تھکاوٹ کی علامات کو کم شدید بنا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ “بوم اینڈ بسٹ” کے چکر میں پڑنے کے امکانات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

درجہ بندی کی ورزش” – آہستہ آہستہ بڑھتی ہوئی ورزشوں کا ایک مستقل معمول – تھکاوٹ کی کچھ شکلوں میں مدد فراہم کر سکتا ہے، خاص طور پر وہ تھکاوٹ جو فالج یا ہارٹ اٹیک سے وابستہ ہوتی ہے۔ تاہم، درجہ بندی کی ورزش تھکاوٹ کو بھی بدتر بنا سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ کی تھکاوٹ لانگ کووِیڈ یا وائرس کی کسی دوسری انفیکشن کے بعد کے کسی دوسرے مسئلے کی وجہ سے ہے۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ ورزش آپ کی تھکاوٹ کو مزید خراب کرتی ہے، تو رک جائیں۔

آرام کریں

اپنی تھکاوٹ کی علامات پر قابو پانے کے لیے آپ جو سب سے اہم کام کر سکتے ہیں، وہ یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کو مناسب آرام ملنا چاہئیے۔
اس کا مطلب صرف سوتے رہنا نہیں ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے دن میں روزانہ ایک وقت رکھیں، جب آپ سو نہیں رہے ہوتے، لیکن ایسے کام کر رہے ہوتے ہیں جو توانائی کو استعمال کرنے کے بجائے آپ کی توانائی کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس کو شروع کرنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن یہ کام آپ کے مزاج اور آپ کی توانائی کی سطح کے علاوہ آپ کی عمومی صحت پر بھی بہت بڑا مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ یقینی بنانے کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں آیا وہ “آرام” کے طور پر مانا جا سکتا ہے اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ آیا آپ تھکے بغیر اسے غیر معینہ مدت تک کر سکتے ہیں۔ تھکاوٹ کے شکار زیادہ تر لوگوں کے لیے، اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ سرگرمیاں جنہیں آپ آرام سمجھ سکتے ہیں – مثلاً پڑھنا، ٹی وی دیکھنا، لوگوں سے بات کرنا – دراصل یہ سرگرمیاں آرام نہیں ہوتیں۔
آرام کے طور پر شمار ہونے والی عام چیزوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • مراقبہ
  • ذہن سازی اور آرام کی مشقیں
  • خاموش کمرے میں لیٹا
  • پُرلطف موسیقی سننا

معمولات کو برقرار رکھنا اور توانائی کا معقول استعمال

تھکاوٹ کے لیے آپ جو بہترین کام کر سکتے ہیں ان میں سے ایک، “بوم اینڈ بسٹ” پیٹرن سے بچنے کے لیے، اپنی توانائی کا معقول استعمال کرنا ہے۔

اس کے دو اہم پہلو ہیں:

  • یہ معلوم کرنا کہ آپ کتنی سرگرمیاں محفوظ طریقے سے کر سکتے ہیں اور اس سطح سے نیچے رہنا
  • اپنے کام کو ترجیح دینا

ایک بیس لائن تلاش کرنا

آپ ایک یا زیادہ ہفتوں کے دوران اپنی سرگرمیوں پر نظر رکھ کر (آپ ایک ایکٹیویٹی ڈائری یا ٹیکنالوجی جیسے اسمارٹ واچ کا استعمال کر سکتے ہیں) اور یہ دیکھ کر کہ آیا آپ کی علامات کب مزید خراب ہو جاتی ہیں، آپ کے لیے کتنی سرگرمی محفوظ ہے، اس کے لیے ایک بنیادی لائن تلاش کر سکتے ہیں۔

آپ اس بات پر غور کر کے کسی نہ کسی بنیاد کے ساتھ شروعات کر سکتے ہیں کہ آپ کیا سوچتے ہیں کہ آپ سات میں سے پانچ دنوں تک علامات کو بگاڑے بغیر اتنا کام کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ اپنی صلاحیت کا اصل سے زیادہ اندازہ لگاتے ہیں – اپنے خیال میں آپ جتنا کر سکتے ہیں، اسے آدھا کر دینا بہتر ہوتا ہے۔ اگر ایک ہفتے کے بعد، آپ کو علامات میں کوئی بگاڑ نظر نہیں آتا، تو آپ اپنی سرگرمی کو آہستہ آہستہ بڑھانا شروع کر سکتے ہیں۔

آپ کو کبھی بھی اپنی بنیادی لائن میں جلدی سے اضافہ نہیں کرنا چاہئیے جب تک کہ آپ نے کم از کم ایک ہفتہ تک اس کی کوشش نہ کی ہو اور آپ کی علامات مزید خراب نہ ہوئی ہوں۔

اپنے کام کو ترجیح دینا

آپ کی توانائی کو منظم کرنے کا ایک اہم حصہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ جانتے ہوں کہ کیا کرنا آپ کے لیے سب سے اہم ہے۔

اپنے کرنے کے تمام کاموں کو لکھ لینا بھی مفید ہو سکتا ہے اور انہیں اہمیت اور وقت کے لحاظ سے ان کی نوعیت کے مطابق ترتیب دینے کی کوشش کریں۔ اس بات پر بھی غور کریں کہ ہر کام میں کتنی توانائی لگ سکتی ہے۔ آپ کو کچھ چیزوں کو چھوڑنا بھی پڑے گا۔ ترجیح دینے کا طریقہ سیکھنا ایک طویل اور مشکل عمل ہو سکتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ آسان ہو جاتا ہے۔

ضروری کاموں اور گھریلو کام کاج کو ترجیح دینا پرکشش ہوسکتا ہے، لیکن یہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ آپ کچھ ایسی چیزیں بھی کریں جن سے آپ لطف اندوز ہوں۔

یہ یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ توانائی صرف جسمانی سرگرمی پر ہی استعمال نہیں ہوتی۔ کوئی بھی چیز جس کے لیے آپ کو سخت سوچنے کی ضرورت ہے، توجہ کو برقرار رکھنے کے لیے یا جو شدید جذبات کا باعث بنتی ہے، وہ توانائی کا استعمال کر سکتی ہے۔

معمولات کو برقرار رکھنا

ایک اور کارآمد چیز یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ اپنی سرگرمی کی سطح کو معقول حد تک مستحکم رکھیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آرام اور صحت یاب ہونے کے لیے گھنٹوں یا دنوں میں اپنی سرگرمیاں بانٹ دیں۔ بنیادی طور پر، آپ کو کوشش کرنی چاہیے کہ روزانہ ایک جیسی سرگرمی کی سطح برقرار رکھیں اور کچھ دن دوسرے دنوں کے مقابلے میں زیادہ مصروف رہنے سے گریز کریں۔

جہاں تک ممکن ہو، آپ کو جسمانی مشقت کے ساتھ ذہنی مشقت کو متوازن کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہیے – اس لیے اگر آپ کو ایک دن کا کوئی دفتری کام کرنا ہے اور ایک دن گھر کا کام کاج کرنا ہے، تو بہتر یہ ہو گا کہ آپ ان دونوں کے لیے دو دن رکھیں، جن میں آپ دونوں کام بانٹ کر کریں، بجائے اس کے کہ کسی ایک کام کے لیے پورا دن ہی مختص کر دیں۔

تھکاوٹ کی علامات سے نمٹنا

یہاں تک کہ مشق اور مدد کے باوجود، تھکاوٹ کے شکار لوگوں کے لیے کبھی کبھار علامات کا بھڑک اٹھنا معمول کی بات ہے۔ تھکاوٹ کے دوران کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ تھکاوٹ کی علامات میں مدد کے لیے کر سکتے ہیں، نیز توانائی کے انتظام کی تکنیکوں کے ذریعے ان سے بچنے کی کوشش بھی کریں۔

  • برے دنوں کے لیے تیاری کریں – یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ اپنے بستر سے کسی بھی دوا تک پہنچنے کے قابل ہوں گے اور آسان طریقے سے تیار کیے جانے والے کھانے بھی ہاتھ میں رکھنا بھی آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور دوستوں، خاندان والوں اور آجروں کو اپنی حالت کے بارے میں پہلے سے بتا دیں، تاکہ وہ آپ کی علامات خراب ہونے پر زیادہ آسانی سے سمجھ جائیں۔
  • آرام دہ جگہ رکھیں – جسمانی طور پر آرام دہ ہونا تھکاوٹ کی علامات کو سنبھالنا آسان بنا سکتا ہے۔ بیٹھنا یا لیٹنا کھڑے ہونے سے زیادہ آسان ہو سکتا ہے۔ آرام دہ کپڑے، بیٹھنے یا لیٹنے کے لیے گرم اور نرم جگہ اور شور کو روکنے کی صلاحیت، یہ سب چیزیں مدد کر سکتی ہیں۔
  • کیتلی کو تیار رکھیں – تھکاوٹ کے شکار بہت سے لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ گرم مشروبات – ترجیحا وہ جن میں کیفین موجود نہیں ہوتی – انہیں بہتر محسوس کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
  • چیزیں لکھیں – تھکاوٹ چیزوں کو یاد رکھنا مشکل بنا سکتی ہے۔ بات چیت بھی مشکل ہو سکتی ہے۔ یاد رکھنے کے لیے کاموں اور اہم چیزوں کو لکھنا انہیں یاد رکھنے کی کوشش کے دباؤ کو دور کر دے گا۔ جب آپ اپنے خیالات کو ترتیب دینے کے لیے جدوجہد کر رہے ہوں، تو فون پر بولنے کے بجائے ای میلز یا نوٹ لکھنا آپ کو سوچنے کے لیے زیادہ وقت دے سکتا ہے۔
  • ذہن سازی اور مراقبہ – بہت سے لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ذہن سازی اور آرام کی مشقیں انہیں اپنے جسم کی ضروریات کے ساتھ رابطے میں رہنے اور اپنے ذہنی دباؤ اور تھکن کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ ہیڈ اسپیس (Headspace) جیسی ایپ بھی استعمال کرنا چاہیں۔
  • مدد حاصل کریں – اگر آپ اکیلے رہتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ آپ دوستوں یا خاندان والوں کو کہنا چاہیں کہ وہ آپ سے رابطہ رکھیں۔ لوگ کاموں میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اپنی علامات کے بارے میں کسی سے بات کرنے سے آپ کو ان پر قابو پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
  • یہ بھی گزر جائے گا – یاد رکھیں کہ تھکاوٹ کی علامات عام طور پر خطرناک نہیں ہوتیں اور یہ کہ اگر آپ آرام کرنے کا انتظام کرتے ہیں، تو وہ خود بخود ہی ختم ہو جائیں گی۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo