Skip to main content

ہارٹ فیل ہونا

ہارٹ فیل ہونا کیا ہے؟

ہارٹ فیل ہونا ایک ایسی حالت ہے جس میں دل کے عضلات کمزور ہو جاتے ہیں، یعنی اب آپ کا دل آپ کے پورے جسم میں خون کو پہلے کی طرح مؤثر طریقے سے پمپ نہیں کر سکتا۔

ہارٹ فیل ہونے کی شدت اور وجوہات سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ اب اس کے مکمل طور پر ٹھیک ہونے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم، آپ کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے ساتھ محتاط نگرانی، ادویات اور مواصلت آپ کو اپنی حالت کو سنبھالنے، علامات کو کم کرنے اور طویل عرصے تک زندہ رہنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ہارٹ فیل ہونا کئی عوامل کے نتیجے میں ہو سکتا ہے، جن میں انتہائی عام عوامل درج ذیل ہیں:

  • دل کا دورہ
  • ہائی بلڈ پریشر
  • دل کے والو کے مسائل
  • خود دل کے پٹھوں کی بیماری، جسے ‘ڈائلیٹڈ’ یا ‘ہائپرٹروفک’ کارڈیو مائیو پیتھی کہا جاتا ہے

ہارٹ فیل ہونے کی علامات کیا ہیں؟

کئی مختلف وجوہات ہارٹ فیل ہونے کا سبب بن سکتی ہیں اور یہ وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ہارٹ فیل ہونے کی عام علامات یہ ہیں:

اگر آپ کو ان علامات میں سے کوئی بھی ہو، تو براہ کرم اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

ہارٹ فیل ہونے کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟

ہارٹ فیل ہونے کی تشخیص کرنے کے لیے، آپ کا ڈاکٹر آپ کے ساتھ آپ کی علامات پر بات کرے گا اور کچھ ابتدائی ٹیسٹ کرائے گا۔ ان میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • آپ کی نبض کی جانچ کرنا
  • بلڈ پریشر کی پیمائش کرنا
  • گردے، جگر اور تھائرائیڈ غدوں کے افعال کو جانچنے کے لیے خون کے ٹیسٹ اور پیشاب کا نمونہ لینا، نیز ذیابیطس اور خون کی کمی کی جانچ کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے
  • ہارٹ فیل ہونے کی ممکنہ علامات اور آپ کی علامات کی کسی دوسری ممکنہ وجوہات کا کھوج لگانے کے لیے سینے کا ایکسرے لینا

اگر آپ کا ڈاکٹر یہ سوچتا ہے کہ آپ کا ہارٹ فیل ہو گیا ہے، تو اسے اپنی تشخیص کی تصدیق کرنے یا متبادل تلاش کرنے کے لیے مزید ٹیسٹوں کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے۔
ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  • ایک الیکٹروکارڈیوگرام (ECG) جو آپ کے دل کی سرگرمی کی پیمائش کرتا ہے اور دل کے کسی سابقہ دورے کا پتہ لگا سکتا ہے۔
  • ایک B ٹائپ نیٹری یوریٹک پپٹائیڈز (BNP) ٹیسٹ – – یہ خون کا ایک ٹیسٹ ہے جس میں آپ کے خون میں موجود B ٹائپ نیٹری یوریٹک پپٹائیڈز (وہ کیمیکل ہے جو آپ کا دل بناتا ہے) کی سطح کی پیمائش کی جاتی ہے۔ اگر آپ کا ہارٹ فیل ہونا غیر مستحکم ہوا تو، آپ کے خون میں BNP کی سطح بڑھ جائے گی.
  • ایکو کارڈیوگرام – آپ کے دل کا الٹراساؤنڈ اسکین کرنا اس دوران، آپ کے سینے پر ایک ریکارڈر لگایا جاتا ہے اور آواز کی لہریں آپ کے سینے سے آپ کے دل تک جاتی ہیں۔ یہ ریکارڈر آواز کی لہروں کی نگرانی کرتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہ کہاں سے ٹھوس ٹشو سے ٹکرا کر واپس آ رہی ہیں یا پھر وہ کہیں رک گئی ہیں۔ یہ آپ کے دل کے سائز کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور یہ کہ آپ کے دل کے عضلات اور آپ کے دل کے والوز کتنی اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں۔

ہارٹ فیل ہونے کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

ہارٹ فیل ہونے کا علاج آپ کی بیماری کی علامات کو دور کرے گا اور آپ کے دل کو مضبوط بنائے گا اور آپ کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔

علاج کے بہت سے مختلف اختیارات دستیاب ہیں، بشمول ادویات، جسم میں لگائے جانے والے آلات یا سرجری۔

آپ کا ڈاکٹر آپ کے ساتھ اختیارات پر تبادلہ خیال کرے گا اور یہ فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا کہ کون سا علاج بہتر ہے۔ یہ انتخاب آپ کی بیماری کی شدت، آپ کی علامات، آپ کی دیگر حالتوں اور ایسے ممکنہ ضمنی اثرات پر مبنی ہو گا، جن کا آپ کو سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو کسی چیز کے بارے میں یقین نہ ہو، تو آپ کو ہمیشہ سوالات پوچھنے یا کسی بھی چیز کی وضاحت حاصل کرنے کے قابل محسوس کرنا چاہئیے۔

ہم مدد کے لیے حاضر ہیں

اپنی حالت کو سنبھالنے کے بارے میں پریشان ہیں یا اپنے کسی پیارے کی خیریت کے بارے میں فکر مند ہیں؟

ہماری ایڈوائس لائن نرسیں ہارٹ فیل ہونے کے بارے میں آپ کے کسی بھی سوال یا خدشات کا جواب دینے کے لیے حاضر ہیں۔ مفت، رازدارانہ مشورے اور مدد کے لیے 0808 801 0899 پر کال کریں۔

ہارٹ فیل ہونے کی تشخیص کے بعد صحت مند رہنا

جب ہارٹ فیل ہو جانے جیسی تشخیص کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو فکر مند یا الگ تھلگ محسوس کرنا فطری عمل ہے اور قابل فہم ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ جب آپ اپنی حالت اور علاج سے مانوس ہو رہے ہوتے ہیں، تو کچھ دنوں کے لیے گھر پر اپنے ساتھ کسی رکھیں یا کم از کم بذریعہ فون کسی شخص کو اپنے ساتھ رابطہ میں رکھیں۔

ہر ممکن حد تک اپنی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ نمک کم کریں، الکحل کی مقدار کو محدود کریں، صحت مند، متوازن غذا کھائیں اور جہاں تک ممکن ہو سکے اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ ہر روز متحرک رہیں اور اپنی ذہنی صحت اور تندرستی کو سہارا دیں – چہل قدمی کے لیے باہر نکلنا آپ کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے بہت اچھا ہے۔

اپنے ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں اور اگر آپ کو کوئی نئی یا بگڑتی ہوئی علامات نظر آئیں، تو انہیں ضرور بتائیں۔ اگر آپ ضمنی اثرات سے دوچار ہیں، تو اپنے ڈاکٹر سے متبادل علاج یا آپشنز کے بارے میں بات کریں تاکہ آپ کو زیادہ پُرسکون بنایا جا سکے۔

اگر آپ پریشان، تناؤ، مایوسی یا خوف محسوس کر رہے ہیں، تو جان لیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ ہارٹ فیل ہونے کی تشخیص بڑے پیمانے پر خلل انگیز ہوسکتی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کرنا قابل فہم ہے۔ اپنے جذبات کو دبانے کی کوشش نہ کریں – کسی ایسے شخص سے بات کریں جس پر آپ بھروسہ کرتے ہوں، اگر آپ کو مفید معلوم ہوتا ہو تو اپنے پاس کوئی رسالہ وغیرہ رکھ لیں اور اپنے آپ کو پریشانیوں، خوف اور تکلیف کے بارے میں ایماندار رہنے دیں۔ آپ کو معاونت آپ کے دوستوں اور خاندان سے، آپ کی میڈیکل ٹیم سے اور CHSS جیسی تنظیموں سے دستیاب ہے۔

اپنی حالت کو سنبھالنے اور گھر میں اچھی زندگی گزارنے کے طریقوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہمارے ذہنی تندرستی کے مشورے پڑھیں۔

ہارٹ فیل ہونے کی تشخیص کے بعد زندگی

ہارٹ فیل ہونے کی تشخیص کے بعد زندگی بہت مختلف نظر آتی ہے اور آپ کو آگے کے راستے کے بارے میں یقین نہیں ہو سکتا۔

آپ اب بھی ایسی زندگی گزار سکتے ہیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں – اور اس میں ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

گھر پر اپنی حالت کو کیسے منظم کیا جائے، صحت مند رہنے کے طریقوں اور اپنا مستقبل کیسے بنایا جائے، کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا دل کے مسائل کے ساتھ زندگی گزارنا کا سیکشن ملاحظہ کریں۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo