Skip to main content

خواتین کے دل کی صحت – اہم حقائق

اسکاٹ لینڈ میں تقریباً 100,000 خواتین دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور یہ ملک بھر میں خواتین کی موت کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس کے باوجود مردوں کے مقابلے خواتین میں ہارٹ اٹیک اور امراض قلب کا اندازہ اکثر کم لگایا جاتا ہے اور ان کا علاج نہیں کیا جاتا۔

  • اسکاٹ لینڈ میں روزانہ 10 خواتین دل کے دورے اور امراض قلب سے مر جاتی ہیں۔
  • اسکاٹ لینڈ میں خواتین میں دل کی بیماری سے مرنے کا امکان چھاتی کے کینسر سے دوگنا زیادہ ہے۔
  • خواتین میں مردوں کے مقابلے میں غلط تشخیص کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور ان میں سے نصف تعداد کو دل کا علاج دیا جاتا ہے۔

خواتین کو دل کے علاج میں سنگین عدم مساوات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان میں دل کے دورے کی علامات کو پہچاننے کے امکانات کم ہوتے ہیں اور وہ اکثر حمل، ماہواری اور ماہواری کے دائمی طور پر بند ہو جانے جیسے اضافی خطرے کے حامل عوامل سے متاثر ہوتی ہیں

دل کے دورے کی علامات

خواتین کو ہارٹ فیل ہونے اور دل کے دورے کا تجربہ مردوں سے مختلف ہو سکتا ہے۔ خواتین کی کم تعداد میں تشخیص کی وجہ کی وضاحت اکثر یہی بتائی جاتی ہے۔

تاہم، بنیادی علامات دونوں اصناف میں ایک جیسی ہوتی ہیں۔ جنس سے قطع نظر دل کے دورے کا سامنا کرنے والے لوگ، اکثر درج ذیل علامات کا تجربہ کرتے ہیں:

  • سینے میں درد
  • جسم میں کہیں اور درد، جیسے بازو، گردن یا کمر میں
  • چکر آنا یا ہلکا سر ہونا
  • پسینہ آنا
  • سانس پھولنا، کھانسی یا خرخراہٹ
  • شدید اضطراب کا احساس
  • متلی یا قے آنا

کچھ شواہد موجود ہیں کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں سانس کے اکھڑنے، متلی یا قے کا سامنا کرنے اور جبڑے، کندھے یا کمر میں درد کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ مردوں سے زیادہ خواتین یہ بھی بتاتی ہیں کہ ان کے سینے میں درد شدید نہیں تھا یا یہ ان کی محسوس کی جانے والی بڑی علامت نہیں تھی۔

اگر آپ میں ان میں سے کوئی بھی علامات موجود ہوں، یہ بیشک مختصر وقت کے لیے ہوں، تو 999 پر کال کریں اور ایمبولینس کے لیے کہیں۔اگر آپ ان علامات میں سے کسی کا تجربہ کرتے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ فوری طور پر 999 پر کال کریں، یہاں تک کہ اگر آپ کو ایسا نہیں بھی لگتا کہ آپ دل کا دورہ پڑنے کے لیے زیادہ خطرے والے زمرے میں موجود ہیں۔ جلدی مدد حاصل کرنا جان بچاتا ہے!

خواتین کے لیے خطرے کے عوامل

طرز زندگی کے کچھ ایسے پہلو ہیں جو خواتین میں دل کے مسائل کا زیادہ خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر:

  • ذہنی دباؤ۔ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایگزیکٹو (HSE) کے مطابق، خواتین میں مردوں کے مقابلے میں شدید ذہنی دباؤ اور اضطراب کی اطلاع تقریباً دو گنا زیادہ ہوتی ہے۔
  • بعض بیماریوں کا بڑھتا ہوا خطرہ جو آپ کے دل کو متاثر کرتی ہیں، جیسے لانگ کوویڈ، میٹابولک امراض اور خون کی کمی۔
  • ورزش کی کم شرح۔

خواتین کی جسمانی ساخت، ہارمونز اور زرخیزی سے وابستہ بھی کئی خطرے کے حامل عوامل موجود ہیں۔

  • ماہواری کے دائمی طور بند ہونے سے پہلے، ایسٹروجن کی زیادہ مقدار دل کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتی ہے، لیکن ماہواری کے دائمی طور پر بند ہونے کی وجہ سے خواتین کے ہارمونز میں پیدا ہونے والا عدم توازن ہائی بلڈ پریشر اور دل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
  • اینڈومیٹرائیوسس (بچہ دانی کا ایک عام عارضہ) والے لوگوں میں دل اور خون کی گردش کے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
  • حمل کی بہت سی پیچیدگیاں ہیں جو آپ کے دل کی پیچیدگیوں کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں: مثلاً پری لیمپسیا، حمل کی ذیابیطس یا بچے کی پیدائش کے دوران ایک طویل مشقت جیسے عوامل آپ کے دل کو طویل مدتی دباؤ میں ڈال سکتے ہیں۔
  • ہارمونل برتھ کنٹرول۔ پیدائش پر قابو پانے کے لیے “امتزاج میں ادویات” لینے سے آپ کا بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے اور خون کے لوتھڑے بننے کے خطرے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo