Skip to main content

کورونری دل کی بیماری

کورونری دل کی بیماری کیا ہے؟

اگر آپ کی کورونری شریانیں (خون کی وہ نالیاں جو آپ کے دل کو خون فراہم کرتی ہیں) تنگ ہوں یا بند ہوں، تو ہو سکتا ہے آپ کے دل کو کافی مقدار میں خون نہ مل سکتا ہو۔ یہ دل کی بیماری کی سب سے عام شکل ہے، اور اسےکورونری دل کی بیماری کے نام سے جانا جاتا ہے (جسے بعض اوقات کورونری ہارٹ ڈِزاِیز یا اسکیمک دل کی بیماری بھی کہا جاتا ہے)۔

کورونری دل کی بیماری میں، ایتھروما نامی ایک چربی والا مادہ آپ کی کورونری شریانوں کی پرتوں میں اکھٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس سے شریان تنگ ہو جاتی ہے، یعنی اس میں خون کا بہاؤ کم ہو سکتا ہے۔ یہ عمل (جسے ایتھروسکلروسیس کہا جاتا ہے) دل کے دوسرے مسائل جیسے انجائنا یا دل کے دوروں کا باعث بن سکتا ہے۔

کورونری دل کی بیماری کا سبب کیا ہے؟

کچھ ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو دل کی بیماری کے خطرے میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ خطرے والے عوامل کہلاتے ہیں اور ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  • ہائی بلڈ پریشر
  • کولیسٹرول کی بلند سطح
  • ذیابیطس
  • تمباکو نوشی
  • کافی ورزش نہ کرنا
  • زیادہ وزن
  • بہت زیادہ شراب پینا
  • ایک غیر صحت بخش غذا – عام طور پر ایسی غذا جس میں بہت زیادہ چکنائی، نمک اور پراسیسڈ غذائیں شامل ہوں
  • زیادہ ذہنی دباؤ یا نیند کی کمی

آپ کو جتنے زیادہ خطرات لاحق ہوں گے، آپ کو کورونری دل کی بیماری کا خطرہ اتنا ہی زیادہ درپیش ہو گا؛ خطرات صرف اضافہ ہی نہیں کرتے، وہ کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

تاہم، یہاں تک کہ اگر آپ کو یہ خاص خطرے والے عوامل لاحق نہیں بھی ہیں، تو تب بھی آپ کو دل کی بیماری کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ آپ کو جینیاتی عوامل یا تجربات سے بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جو آپ میں کورونری ہارٹ ڈِزایز (CHD) پیدا ہونے کے امکانات کو بڑھاتے ہیں۔

اگر آپ کا کا کوئی خونی رشتہ دار شخص CHD سے متاثر ہو چکا ہو، تو آپ کو زیادہ محتاط رہنا چاہئیے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کوئی بھی ممکنہ اقدام کرنا چاہئیں۔ آپ کو اپنے ڈاکٹر سے یہ بھی کہنا چاہئیے کہ وہ آپ کو لاحق دل کے خطرے کا جائزہ لیں۔ یہ خطرے والے ایسے عوامل کو تلاش کرے گا جو آپ کو لاحق ہو سکتے ہیں۔

صحت بخش طرز زندگی کو برقرار رکھ کر دل کی بیماری کے خطرے کو کم کریں

وقت کے ساتھ ساتھ اپنے طرز زندگی اور خوراک میں چھوٹی موٹی تبدیلیاں کرنا آپ کی مجموعی صحت اور CHD کے خطرے میں بڑا فرق لا سکتی ہیں۔ آپ غیر صحت بخش کھانوں اور مشروبات کو کم کر کے یا ایک معمول ترتیب دے کر اور روزانہ ورزش کو یقینی بنا کر ایک صحت بخش طرز زندگی کا آغاز کر سکتے ہیں۔

اپنے جسم کو متحرک اور صحت مند رکھنا آپ کے CHD کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک سادہ لیکن انتہائی مؤثر طریقہ ہے۔ اپنے پیاروں کو بتائیں کہ آپ یہ تبدیلیاں کر رہے ہیں اور ان سے بھی پوچھیں کہ کیا وہ بھی اس میں شامل ہونا چاہیں گے – اپنی عادات کو تبدیل کرنا کسی کی مدد سے آسان ہو جاتا ہے!

اگر آپ کو پہلے ہی CHD ہو چکی ہو، تو تب بھی اپنے طرز زندگی میں تبدیلی آپ کے CHD کو کم شدید بنا سکتی ہے اور اس سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسی پیچیدگیوں کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

ہم مدد کے لیے حاضر ہیں

اگر آپ اپنی حالت اور آپ کو دستیاب سپورٹ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو فری فون 0808 801 0899 پر ہماری ایڈوائس لائن پر کال کریں یا NURSE لکھ کر 66777 پر ٹیکسٹ کریں۔ چاہے آپ ایک تربیت یافتہ سننے والے شخص کی تلاش میں ہوں یا دوسرے ایسے افراد کو تلاش کر رہے ہوں جو آپ جیسی حالت کا سامنا کر رہے ہوں، تو ہم آپ کو ایک بہتر اور صحت بخش زندگی بنانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

گھر پر اپنی حالت کو کیسے منظم کیا جائے، صحت مند رہنے کے طریقوں اور دل کے مسائل کے خطرے کو کم کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا دل کے مسائل کے ساتھ زندگی گزارنا کا سیکشن ملاحظہ کریں۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo