Skip to main content

تمباکو نوشی چھوڑنا

تمباکو نوشی کیوں ترک کریں؟

تمباکو نوشی کو چھوڑنا ان بہترین چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ اپنی صحت کے لیے کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ایک دن میں 20 سگریٹ پیتے ہیں، تو آپ کو فالج کا خطرہ تمباکو نوشی نہ کرنے کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔ یہ آپ کے دل کا دورہ پڑنے کے خطرے کو بھی دوگنا کر دیتا ہے اور طویل مدتی تمباکو نوشی کرنے والوں میں سے 4 میں سے 1 شخص میں سینے کی بیماری COPD لاحق ہو جاتی ہے۔

سگریٹ کے دھوئیں میں ہزاروں نقصان دہ کیمیکل موجود ہوتے ہیں۔ یہ کیمیکل آپ کی شریانوں کی دیواروں کو کھردرا اور چپچپا بنا دیتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر، آپ کے خون میں چربی والا مواد آپ کی شریانوں کی دیواروں سے چپک جاتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہتا ہے۔ اس سے فالج یا دل کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دھوئیں میں موجود کیمیکل پھیپھڑوں کے بافتوں کو تباہ کرتے ہیں اور آپ کی ہوا کی نالیوں میں خراش پیدا کرتے ہیں۔ آپ کے پھیپھڑوں میں اضافی بلغم بھی پیدا ہوتا رہتا ہے اور تمباکو نوشی آپ کے پھیپھڑوں کے اس اضافی بلغم کو صاف کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، آپ کو سانس لینے میں دشواری ہو گی، زیادہ کھانسی ہو گی، اور سینے کی سنگین حالت پیدا ہو سکتی ہے۔

تمباکو نوشی ترک کرنے کے فوائد

تمباکو نوشی چھوڑنے کے فوائد، جیسے ہی آپ چھوڑتے ہیں شروع ہو جاتے ہیں۔ آپ کی صحت کو لاحق خطرات آپ کے آخری سگریٹ کے 20 منٹ بعد ہی تیزی سے کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں!

تمباکو نوشی کو روکنے کے چند اہم فوائد میں درج ذیل شامل ہیں:

  • صحت کی سنگین حالت پیدا ہونے کے خطرے میں کمی۔
  • پیسوں کی بچت۔ اگر آپ ایک دن میں 20 سگریٹ پیتے ہیں، تو آپ ہر سال اوسطاً £3500 بچا سکتے ہیں۔ گھر، زندگی اور کار کی انشورنس بھی سستی مل سکتی ہے۔
  • اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو فضا میں پھیلنے والے دھوئیں کی وجہ سے ہونے والی خراب صحت سے بچانا۔
  • آپ کے دھوئیں میں سانس لینے سے آپ کے بچوں کے برونکائٹس، نمونیا، دمہ، گردن توڑ بخار اور کان میں انفیکشن ہونے کے امکانات کو کم ہو جاتے ہیں۔
  • آپ کی سانس لینے، تندرستی، ذائقہ کی حس، سانس، زرخیزی، جلد اور دانتوں کو بہتر بنانا۔

تمباکو نوشی کو کیسے چھوڑا جائے

سب سے پہلے، تمباکو نوشی کو روکنے کے بارے میں سوچنا بہت زیادہ مشکل محسوس ہو سکتا ہے۔ لیکن مستقبل کے بارے میں سوچنے کی کوشش کریں اور اپنی صحت کے لیے مثبت قدم اٹھانے کا فیصلہ کریں۔

آپ کر سکتے ہیں! مختلف لوگوں کے لیے تمباکو نوشی ترک کرنے کے مختلف طریقے موزوں ہوتے ہیں، اس لیے ایک ایسا طریقہ تلاش کریں جو آپ کے لیے کارآمد ہو۔ یہ بری عادت چھوڑنے میں آپ کی مدد کے لیے بہت ساری معاونت اور مدد دستیاب ہے۔

ترک تمباکو نوشی کے لیے ہمارے سرفہرست نکات درج ذیل ہیں:

  • منصوبہ بندی شروع کریں اور چھوڑنے کی تیاری کریں۔ چھوڑنے کی خواہش کی اپنی تمام وجوہات درج کریں۔ فہرست کو باقاعدگی سے دیکھیں۔
  • تمباکو نوشی کی اپنی عادات کا جائزہ لیں اور اپنے معمولات میں تبدیلیاں کرنے کے لیے تیار رہیں۔
  • چھوڑنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، ترجیحاً ایسی ایک تاریخ جب آپ نسبتاً زیادہ مستحکم اور معاون ہوں۔
  • سپورٹ کا انتخاب کریں جو آپ کے مطابق ہو۔ مثال کے طور پر: آن لائن مدد، مقامی سپورٹ پروگرام، فون سپورٹ اور خاندان اور دوست کی جانب سے معاونت۔
  • جب آپ کو سگریٹ نوشی کی ضرورت محسوس ہو، تو اس وقت کے لیے سرگرمیوں اور خلفشار کی منصوبہ بندی کریں۔
  • اہداف متعین کریں اور جب آپ وہاں پہنچیں، تو اس کی خوشی منائیں۔
  • اس بات کا ریکارڈ رکھیں کہ آپ کتنی رقم بچا رہے ہیں اور/یا تمباکو نوشی چھوڑنے کے بعد سے اب تک آپ نے کتنے سگریٹ پینے سے گریز کیا ہے؟
  • مثبت رہیں اور اپنے آپ کو تسلی دیں کہ آپ کامیاب ہونے جا رہے ہیں!

دھوئیں میں موجود نکوٹین نشہ آور ہے۔ جب آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیتے ہیں، تو نیکوٹین کو آپ کے جسم سے مکمل طور پر نکلنے میں 3 سے 4 دن لگتے ہیں۔ پہلے چند دنوں کے لیے سب سے مشکل دنوں کے لیے تیار رہیں – آپ چڑچڑے، بے چین یا اداس محسوس کر سکتے ہیں۔ آپ کو توجہ مرکوز کرنا یا سونا بھی مشکل محسوس ہو سکتا ہے۔

سگریٹ کی خواہش عام طور پر صرف 3 سے 5 منٹ تک رہتی ہے اور یہ گزر جائے گی۔ مضبوط رہیں! یہ خواہشیں کم ہو جائیں گی۔

تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد

مدد طلب کرنے سے نہ گھبرائیں۔ پیشہ ورانہ مدد اور ادویات سے آپ کے سگریٹ نوشی کو روکنے کے امکانات چار گنا زیادہ ہو جاتے ہیں – آپ کو اسے خود کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں، آپ کی مقامی NHS سے تمباکو نوشی روکنے کی سپورٹ مفت دستیاب ہے۔ یہ خدمات ملک بھر میں دستیاب ہیں۔

آپ کا جی پی یا فارماسسٹ آپ کو سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد اور مشورہ بھی دے سکتا ہے۔ آپ کو دوا کی پیشکش بھی کی جا سکتی ہے، جیسے کہ نیکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی (NRT)۔

اگر آپ کو لگتا ہو کہ یہ مددگار ثابت ہو گا، تو اپنے خاندان اور دوستوں سے مدد کے لیے کہیں۔ اس سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo