CHSS Advice Line
No one should have to recover alone. We’re here to support you with our services, resources and health information.
Resources Hub
Download and order a range of resources to help you manage your condition.
Scotland’s Stories
Read the inspiring stories of the amazing people who are living life to the full with a long-term health condition.
Get free, confidential advice and support from our Advice Line practitioners. No question is too big or too small.
Advice Line
Every day people in Scotland are leaving hospital feeling scared and alone. But you can help us change this.
Fundraising Events
Join Scotland’s Fundraising Heroes by getting involved with one of our exciting events or challenges!
Visit our charity shops
Use our Store Finder to find your local shop or boutique and pop in to see us today.
You can make sure stroke survivors in Scotland like Tim get the support they need after returning home from hospital.
Donate
We are Scotland’s largest health charity working to help people with chest, heart and stroke conditions live life to the full.
Social Media – @chsscotland
Incredible impact
Find out about the incredible impact your support is having and the amazing things you’re helping to achieve.
Search our current job opportunities to find a new role that’s rewarding, exciting and allows you to make a real difference every day.
Work With Us
دائمی درد بہت سی مختلف بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے، بشمول ذیل:
ہم سب کو کبھی کبھار درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر، اس کی وجہ کسی نہ کسی قسم کا زخم لگنا ہوتی ہے – مثال کے طور پر ہمیں کسی چیز سے چوٹ لگ گئی ہو یا کوئی کٹ لگ گیا ہو یا کوئی انفیکشن ہوا ہو۔
تاہم، کچھ لوگ دائمی درد کا تجربہ کرتے ہیں – یعنی ایسا درد جو طویل عرصے تک رہتا ہے اور ضروری نہیں کہ اس کی کوئی واضح جسمانی وجہ بھی موجود ہو۔ “دائمی” کا مطلب “طویل وقت تک رہنا” ہے۔
دائمی درد ہر قسم کی بیماریوں اور مسائل کا نتیجہ ہو سکتا ہے یا یہ کسی ایسی جسمانی چوٹ سے بھی ہو سکتا ہے جو کبھی مکمل طور پر ٹھیک نہ ہو سکتی ہو۔ یہ مستقل ہوسکتا ہے یا یہ آتا جاتا رہتا ہے۔ آپ کے آس پاس کا ماحول بھی اس کو متحرک کر سکتا ہے۔ دائمی درد جسمانی اور جذباتی طور پر مشکل پیدا کر سکتا ہے. یہ آپ کے مزاج کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ سونا یا توجہ مرکوز کرنا بھی مشکل بنا سکتا ہے، جو تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ بہت سی چیزیں ہیں جو آپ اپنے درد سے نمٹنے میں مدد کے لیے کر سکتے ہیں۔
درد قدرتی عمل ہے۔ یہ ہمارے جسم کا ہمیں یہ بتانے کا طریقہ ہے کہ جسم میں کچھ غلط ہو رہا ہے۔ تاہم، جسم میں کسی بھی عمل کی طرح، جس طرح سے ہم درد کا تجربہ کرتے ہیں وہ ایک پیچیدہ چیز ہے اور یہ غلط بھی ہو سکتی ہے۔ آپ کا جسم آپ کو یہ بھی بتاتا رہتا ہے کہ آپ کو پہلے سے معلوم ہونے کے بعد بھی کچھ غلط ہے!
ہم درد کو کیسے پروسس کرتے ہیں اس کے تین اہم مراحل ہیں:
اگر ان تین مراحل میں سے کوئی ایک بھی غلط ہو جائے، تو یہ دائمی درد کا موجب بن سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے درد کو جاری رکھنے کا کوئی ایسا محرک ہو سکتا ہے جو مسلسل جاری رہتا ہو، جیسے مسلسل سوجن یا ایسی چوٹ جو ٹھیک نہیں ہوتی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے وہ اعصاب نقصان زدہ ہو گئے ہوں جو درد کو متنقل کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بہت آسانی سے یا اکثر فعال ہو سکتے ہوں۔ آپ کے دماغ یا ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے جو آپ کے درد پر کارروائی کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔
جب آپ کو دائمی درد ہو تو ایک اہم بات یاد رکھیں کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا جسم آپ کو جسم میں موجود کسی پس پردہ مسئلے کی اطلاع دے رہا ہو۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا درد عام طور پر کیسا محسوس ہوتا ہے، لہذا آپ کو یہ دیکھنا چاہئیے کہ آیا اس میں اچانک تبدیلیاں آتی ہیں۔
دائمی درد کی چار اہم اقسام ہیں۔
آپ ایک ہی وقت میں ان میں سے کسی ایک یا تمام اقسام کے دردوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔
دائمی درد کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایک علامات ہے اور اس کے علاج کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس مسئلے کا علاج کیا جائے جو اس کا باعث بن رہا ہے۔ تاہم، بہت سارے ایسے علاج دستیاب ہیں جو مختصر مدت میں آپ کے درد کی شدت میں کمی لا سکتے ہیں اور جن کا استعمال آپ ایسے وقتوں پر قابو پانے کے لیے کر سکتے ہیں جب آپ کا درد خاص طور پر زیادہ ہو۔
اس طرح کے درد سے بغیر نسخہ کے ملنے والی درد کی ادویات مثلًا آئیبو پروفن، اسپیرن یا پیراسٹامول کے ذریعے آرام آ سکتا ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ لیبل کو اچھی طرح سے پڑھیں اور تجویز کردہ خوراک سے زیادہ دوا ہر گز نہ لیں۔ اگر ممکن ہو، تو باقاعدگی سے درد کش ادویات لینے کی عادت ڈالنے سے پہلے کسی ماہر صحت سے بات کر لیں۔
اگر آپ کا درد بہت خراب ہو، تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو نسخے کی دوائیں بھی دے سکتا ہے جیسے اوپیئڈز (یعنی مسکن ادویات)۔ یہ شدید دائمی درد میں بھی مدد کر سکتے ہیں: تاہم، ان کے ساتھ بہت سے ضمنی اثرات بھی وابستہ ہوتے ہیں اور یہ اکثر بہت زیادہ نشہ آور ہوتے ہیں۔ ان درد کش ادویات کو شروع کرنے سے پہلے، آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیئے کہ آپ نے ممکنہ ضمنی اثرات کے بارے میں صحت کے پیشہ ورانہ ماہر سے کھل کر بات چیت کر لی ہے اور یہ کہ آپ دیگر دستیاب اختیارات کے بارے میں بھی جانتے ہیں۔
کچھ لوگوں کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کے لیے بھنگ کے مآخذات، مثلاً بھنگ کا تیل یا CBD ادویات، دائمی درد کے خلاف مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
اگر آپ کا درد آپ کی جلد میں موجود اعصاب کے ساتھ کسی مسئلے کی وجہ سے ہے، تو آپ کو کیپسیسن پیچ یا جیل کی پیشکش کی بھی جا سکتی ہے۔ یہ اعصاب کو زیادہ متحرک ہونے میں مدد دیتے ہیں اور اس جگہ پر درد کو عارضی طور پر کم کر دیتے ہیں۔ آپ کو صرف صحت کے کسی پیشہ وارانہ ماہر کے مشورے پر ہی کیپسیسین کا استعمال کرنا چاہئیے، کیونکہ یہ جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
TENS (ٹرانکوٹینیس الیکٹریکل نروو سٹیمولیشن) یہ ایک تکنیک ہے جو اعصابی نظام کی وجہ سے ہونے والے درد میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ اس میں آپ کی جلد کے ساتھ چھوٹے الیکٹروڈ منسلک کیے جائیں گے اور ان میں سے کم وولٹیج کی برقی رو گزرے گی۔ یہ عمل جلد کے نیچے موجود اعصاب کو متحرک کرتا ہے۔ اس سے بہت سے لوگوں کے پٹھوں کو سکون ملتا ہے اور ان کا درد کم ہوتا ہے۔
بہت سے لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دائمی درد مخصوص کھانوں سے بدتر ہو جاتا ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ کیا کچھ چیزیں کھانے کے بعد آپ کا درد زیادہ ہو جاتا ہے – عام “محرک غذاؤں” میں ٹماٹر، سرخ گوشت اور سرخ شراب شامل ہیں – اور جہاں تک ممکن ہو انہیں اپنی خوراک سے نکالنے کی کوشش کریں۔ عام طور پر متوازن غذا دائمی درد میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہمارے پاس صحت مند کھانے سے متعلق ایک کتابچہ موجود ہے۔
ورزش بھی دائمی درد میں ایک بڑا عنصر ہو سکتی ہے۔ یہ اتنا سادہ نہیں ہے “زیادہ ورزش کریں” – بدقسمتی سے، آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ کچھ ورزشیں، خاص طور پر زیادہ اثر والی ورزشیں اور ایسی ورزشیں جن میں وزن اٹھانا شامل ہے، آپ کے درد کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔ جب کہ اس کے برعکس، ورزش آپ کے پٹھوں کو مضبوط بنا سکتی ہے، آپ کے اعصابی نظام کو سہارا دے سکتی ہے اور آپ کی مجموعی صحت کو بھی اس طرح بہتر بنا سکتی ہے جس سے درد کم ہوتا ہے۔ اگر آپ دائمی درد کے ساتھ محفوظ طریقے سے ورزش کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، تو اس بارے میں فزیو تھراپسٹ یا آکوپیشنل تھراپسٹ سے بات کرنا آپ کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ بیٹھنے کی مشقیں، نرم اور آرام دہ اسٹریچز اور کم اثر والی ورزش جیسے چہل قدمی یا یو گا، یہ سب بدتر درد کو شروع کیے بغیر آپ کی طاقت بڑھانے کے بہترین طریقے ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ کو لانگ کووِیڈ یا وائرس کی کسی دوسری انفیکشن کے بعد تھکاوٹ کا مسئلہ درپیش ہے، تو ورزش آپ کی تھکاوٹ کو مزید خراب کر سکتی ہے۔ اگر ورزش آپ کی تھکاوٹ یا درد کو نمایاں طور پر بدتر بناتی ہے، تو آپ کو ہمیشہ اپنے آپ کو روک لینا چاہئیے۔
معاون علاجوں میں کئی اقسام کے غیر طبی علاج شامل ہیں جو کچھ لوگوں کو دائمی درد میں مفید معلوم ہو سکتے ہیں۔ آپ کو ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانا چاہئیے کہ آپ جن لوگوں کے پاس ایسے علاج کے لیے جاتے ہیں وہ مناسب طور پر تربیت یافتہ ہوں اور یہ کہ آپ جانتے ہوں کہ اگر ان کے کام میں کوئی مسئلہ ہوا، تو آپ کو کس سے رابطہ کرنا ہے۔ کچھ معاون علاج جن کے محدود حد تک ثبوت موجود ہیں کہ وہ مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، ان میں درج ذیل شامل ہیں:
This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.