CHSS Advice Line
No one should have to recover alone. We’re here to support you with our services, resources and health information.
Resources Hub
Download and order a range of resources to help you manage your condition.
Scotland’s Stories
Read the inspiring stories of the amazing people who are living life to the full with a long-term health condition.
Get free, confidential advice and support from our Advice Line practitioners. No question is too big or too small.
Advice Line
Every day people in Scotland are leaving hospital feeling scared and alone. But you can help us change this.
Fundraising Events
Join Scotland’s Fundraising Heroes by getting involved with one of our exciting events or challenges!
Visit our charity shops
Use our Store Finder to find your local shop or boutique and pop in to see us today.
You can make sure stroke survivors in Scotland like Tim get the support they need after returning home from hospital.
Donate
We are Scotland’s largest health charity working to help people with chest, heart and stroke conditions live life to the full.
Social Media – @chsscotland
Incredible impact
Find out about the incredible impact your support is having and the amazing things you’re helping to achieve.
Search our current job opportunities to find a new role that’s rewarding, exciting and allows you to make a real difference every day.
Work With Us
دل کا دورہ اس وقت پڑتا ہے جب دل کو خون کی فراہمی منقطع ہو جاتی ہے۔ یہ اکثر کورونری شریان میں خون کا لوتھڑہ بننے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ دل کے دورے کے دوران، دل بدستور پورے جسم میں خون کو پہنچا رہا ہوتا ہے اور انسان ہوش میں رہتا ہے اور سانس بھی لے رہا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے دل اپنا کام کرنا بند کر سکتا ہے اور اگر آپ دل کے دورے کی علامات کا سامنا کر رہے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ فوری طور پر ایمبولینس کے لیے 999 پر کال کریں۔
تاہم، دل کا بند ہونا عام طور پر بغیر کسی علامات یا انتباہ کے ہوتا ہے۔ اگر کسی کا دل بند ہو جاتا ہے، تو وہ اچانک نیچے گر جائے گا، بے ہوش/غیر متحرک ہو جائے گا اور سانس نہیں لے رہا ہو گا یا پھر اسے سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہو گا، یعنی سانس لینے کے دوران ہانپنے کی آوازیں نکل رہی ہوں گی۔
فوری علاج یا طبی امداد کے بغیر، اس شخص کی موت واقع ہو جائے گی۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کسی کا دل بند ہو گیا ہے یا شبہ ہو کہ ایسا ہو سکتا ہے، تو فوراً 999 پر کال کریں اور CPR کریں۔
دل بند ہو جانے کی اہم وجوہات درج ذیل ہیں:
تاہم، بجلی کا جھٹکا لگنے، منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال، شدید خون بہنے (اندرونی خون بہنا)، یا ہائپوکسیا (آکسیجن کی کم سطح) کے نتیجے میں بھی دل کا بند ہو جانا ممکن ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کے سامنے کسی شخص کا دل بند ہو جاتا ہے، تو فوری طور پر 999 پر کال کریں۔ اگر آپ CPR کرنے کے لیے تربیت یافتہ ہیں، تو ان پر جلد از جلد انجام دیں۔ اگر آپ CPR میں تربیت یافتہ نہیں ہیں، تو ابتدائی طبی امداد یا طبی تربیت کے ساتھ کسی ایسے شخص کو تلاش کریں جو CPR انجام دے سکے۔ CPR کی مدد سے دماغ میں آکسیجن اور خون کو سپلائی جاری رہتی ہے، جو دماغ کو پہنچنے والے نقصان میں کمی لاتی ہے اور اس شخص کے زندہ رہنے کا زیادہ امکان پیدا ہو جاتا ہے۔ آپ نے ٹی وی پر جو کچھ دیکھا ہو گا اس کے باوجود، CPR کا طریقہ دل بند ہو جانے کے عمل کو نہیں روکے گا – لیکن یہ اس شخص کو اس وقت تک زندہ رکھے گا جب تک کہ طبی ٹیم موقع پر نہیں پہنچ جاتی اور یہ عمل اسے پہنچنے والے دیرپا نقصان کو کم کر سکتا ہے۔
اس کے بعد ایک ڈیفبریلیٹر کو ایک کنٹرول شدہ برقی جھٹکا دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو دل کی دھڑکن کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ڈیفبریلیٹرز ایمبولینس کے عملے کی جانب سے استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن بہت سی عوامی عمارتوں میں بھی ہنگامی استعمال کے لیے ڈیفبریلیٹرز کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ کو کسی شخص پر صرف ایسی صورت میں ہی ڈیفبریلیٹر استعمال کرنا چاہئیے، اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنا جانتے ہیں۔
دل کی بندش سے بازیابی کا انحصار درج ذیل پر ہے:
بحالی ایک لمبا، پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے جس میں بہت سی تبدیلیاں اور فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ آپ کو ایک پیس میکر لگایا جا سکتا ہے، بحالی کی دیکھ بھال کے یونٹ میں داخل کیا جا سکتا ہے یا آپ کو مصنوعی بیہوشی میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔
آپ کے علاج کی ٹیم آپ کی دیکھ بھال کے منصوبے میں آپ کی رہنمائی کرے گی اور آپ اور آپ کی صحت کے لیے بہترین انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔
اکیلے نہیں ہیں۔ CHSS آپ کو ایسی تربیت یافتہ نرسیں اور نگہداشت کنندگان فراہم کرتا ہے، جو ہسپتال چھوڑنے کے بعد کےکچھ مہینوں تک آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
ہمارے پاس سپورٹ گروپس بھی موجود ہیں، تاکہ جن لوگوں کو دل بند ہونے کا تجربہ کرنا پڑا ہو وہ صدمے سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی مدد کر سکیں اور ایسی زندگی جینا سیکھ سکیں جس سے وہ دوبارہ پیار کرتے ہوں۔
اگر آپ ہمارے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور یہ کہ ہم آپ کی مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں، تو ہماری ایڈوائس لائن نرسوں کو مفت، رازدارانہ مشورے اور مدد کے لیے 0808 801 0899 پر کال کریں۔
گھر پر اپنی حالت کو کیسے منظم کیا جائے، صحت مند رہنے کے طریقوں اور مستقبل میں دل کے مسائل کے خطرے کو کم کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا دل کے مسائل کے ساتھ زندگی گزارنا کا سیکشن ملاحظہ کریں۔
This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.