Skip to main content

نرخرے کی سوزش (برونکائیکٹیسس)

نرخرے کی سوزش کیا ہے؟

نرخرے کی سوزش ایک طویل مدتی سینے کی حالت ہے، جس میں ہوا کی نالیوں کے کچھ حصے خراب اور سوجھ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ معمول سے زیادہ چوڑے ہو جاتے ہیں۔ اضافی بلغم (وہ موٹا سیال جو آپ کی ہوا کی نالیوں کو نم رکھتا ہے) پیدا ہوتا ہے اور ہوا کی نالیوں کے ان چوڑے حصوں میں جمع ہوتا ہے۔

آپ کی ہوا کی نالیوں میں بلغم کے اس ذخیرہ میں بیکٹیریا پرورش پا سکتا ہے۔ بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن ہوا کی نالیوں کو مزید سوزش اور نقصان کا باعث بنتی ہے اور اس کے نتیجے میں وہاں پر اور بھی زیادہ بلغم جمع ہوتا ہے۔ یہ انفیکشن، سوزش اور نقصان کا ایک ‘موذی چکر’ بنا دیتی ہے۔

اس موذی چکر کو توڑنے اور مزید نقصان کو روکنے میں مدد دینے کے لیے نرخرے کی سوزش سے آغاز میں ہی نمٹنا اور اس کا فوری علاج کرانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

نرخرے کی سوزش کی وجوہات

نرخرے کی سوزش میں، آپ کی ہوا کی نالیوں کو پہنچنے والا نقصان اکثر پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے، جو عام طور پر بچپن میں یا جوانی میں بھی ہو سکتا ہے۔

دیگر وجوہات میں درج ذیل شامل ہیں:

  • ہوا کی نالیوں میں کوئی رکاوٹ پیدا ہونا مثلاً کوئی گلٹی وغیرہ بن جانا یا کوئی مضر چیز سونگھ لینا۔
  • تیزابی مواد جو پیٹ سے واپس آتا ہے (ایسڈ ریفلکس) اور یہ سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے۔
  • ایسی حالتیں جو جسمانی مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہیں، آپ کو انفیکشن ہونے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں۔
  • ایسی حالتیں جو جسم کے دوسرے حصوں میں سوزش کا باعث بنتی ہیں، جیسے کہ گھنٹھیا یا کروہن کی بیماری، جو پھیپھڑوں میں بھی سوزش کا سبب بن سکتی ہے۔
  • کچھ موروثی مسائل جیسے سسٹک فائبروسس۔
  • ہوا کی نالیوں کے اندرونی بالوں میں نقائص (آپ کی ہوا کی نالیوں کو سیدھا رکھنے والے بالوں میں نقائص) جیسے پرائمری سلیری ڈسکینیشیا یا ییلو نیل سنڈروم (نایاب ہے) جیسے مسائل۔
  • اسپرگیلس جیسے فنگس سے الرجی کا رد عمل۔ یہ اکثر ان لوگوں میں دیکھا جاتا ہے جنہیں دمہ بھی ہوتا ہے۔

نرخرے کی سوزش والے تمام لوگوں میں سے نصف میں، نقصان کی وجہ معلوم نہیں ہے۔

نرخرے کی سوزش کی علامات

اہم علامات بلغم (تھوک یا بلغم) کھانسی اور بار بار سینے میں انفیکشن ہو جانا۔ دیگر علامات میں درج ذیل شامل ہیں:

  • تھکاوٹ
  • سانس کی تکلیف، خاص طور پر ورزش کرتے وقت
  • خرخراہٹ
  • کھانسی میں خون آنا
  • جوڑوں کا درد اور سینے کا درد

آپ کی علامات دن بہ دن مختلف ہو سکتی ہیں، جو آپ کی بیماری کی شدت پر منحصر ہوں گی۔ یہ امکان بھی ہے کہ کچھ اوقات کے دوران آپ ٹھیک محسوس کریں گے اور کچھ ایسے اوقات بھی آئیں گے جب آپ کی حالت بگڑ جائے گی اور آپ کے مسائل میں اضافہ ہو جائے گا۔ علامات میں اس اضافہ کو ایک شدت مرض کہا جاتا ہے۔

شدت مرض کا کیا مطلب ہے؟

بعض اوقات آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی علامات چند دنوں میں بدتر ہوتی جائیں گی۔ اسے اکثر بھڑک اٹھنا یا شدت آ جانا کہا جاتا ہے اور ایسا عام طور پر سینے میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ سینے کے انفیکشن کا جلد سے جلد علاج کیا جائے تاکہ آپ کی ہوا کی نالیوں کو مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

اگر آپ کو درج ذیل میں سے کوئی تبدیلی نظر آتی ہے، تو جلد از جلد اپنے جی پی سے رابطہ کریں:

  • کھانسی میں اضافہ
  • سانس کی تکلیف میں اضافہ
  • عام طور پر بیمار محسوس کرنا
  • بخار، دُکھن اور درد
  • تھکاوٹ اور سستی میں اضافہ
  • تھوک کا رنگ گہرا سبز ہو جانا
  • تھوک کی مقدار میں اضافہ ہونا یا گاڑھا بلغم آنا
  • آپ کے تھوک میں خون آنا

نرخرے کی سوزش کی تشخیص کے بعد زندگی

ہو سکتا ہے جو پریشان کن یا مایوس کن ہو سکتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اب آپ کچھ ایسی چیزیں نہیں کر سکیں گے، جو آپ کبھی پسند کیا کرتے تھے۔

جتنا ہو سکے اپنا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس کا مطلب ہے: اچھا کھانا، ہائیڈریٹ رہنا، اپنی بساط کے مطابق ورزش کرنا اور جب ضرورت ہو مناسب حد کت آرام کریں۔

اگر آپ ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، تو آپ کے لیے مدد دستیاب ہے۔ اپنے پیاروں سے بات کریں اور یاد رکھیں کہ وہ مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے نگہداشت فراہم کنندہ یا جی پی سے بھی رابطے میں رہیں، کیونکہ وہ آپ کی حالت کو سنبھالنے اور کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

ہماری ایڈوائس لائن کو 0808 801 0899 پر مفت میں کال کریں یا NURSE کو 66777 پر ٹیکسٹ کریں اگر آپ سپورٹ گروپس، برونکائیکٹیسس یا یہاں تک کہ صرف ایک تربیت یافتہ سننے والے کان کے بارے میں معلومات چاہتے ہیں۔ ہم یہاں آپ کی مدد اور ایک ایسی زندگی بنانے میں آپ کی معاونت کے لیے حاضر خدمت ہیں، جس کے آپ منتظر ہوں۔

گھر پر اپنی حالت کو کیسے منظم کیا جائے، صحت مند رہنے کے طریقوں اور مستقبل میں دل کے مسائل کے خطرے کو کم کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا سینے کے مسائل کے ساتھ زندگی گزارنا کا سیکشن ملاحظہ کریں۔

 

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact health.information@chss.org.uk to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo